The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سعودی عرب جانے والے مسافر سے سات لاکھ بیس ہزار ریال برآمد کر لیے گئے۔

اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے سعودی  ریال بیگ میں چھپا رکھے تھے، ملزم کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

3 فروری کو لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف حکام نے تین مسافروں کو گرفتار کرلیا تھا۔ حکام کے مطابق دبئی جانیوالے مسافروں سے 84 ہزار ڈالر، 4 لاکھ 65 ہزار روپے برآمد کئے گئے، کرنسی کی مالیت مقامی کرنسی میں 1٫47٫00٫000 روپے سے زائد بنتی تھی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافرعمران ارشاد ودیگر نے رقم وہیل چیئر کی سیٹ، ہینڈبیگ میں چھپا رکھی تھی، ملزمان کو مزید کارروائی کیلئےکسٹمز حکام کےحوالےکردیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ 20 روز کے دوران منی لانڈرنگ کی یہ تیسری کوشش تھی اس سے قبل 31 جنوری کو ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے کراچی ائیر پورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر حیات اللہ سے ستاون ہزار دو سو بیس آسٹریلین، 350 امریکی ڈالراور 52 ہزار پاکستانی برآمد کئے تھے، مذکورہ کرنسی کی مالیت پاکستانی 71 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد تھی۔

انتیس جنوری کو بھی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی سے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کی تھی، غیر ملکی کرنسی میں یورو اور ڈالر شامل تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں