site
stats
پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ پرطیاروں کی پارکنگ کامسئلہ سنگین ہوگیا

اسلام آباد: ایئرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہوگیا، آج صبح تین طیارے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے فضامیں چکرلگاتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ نہ ہونے کے باعث نجی ایئرلائن ایئربلو کی جدہ کی پرواز صبح نو بجکر چار منٹ پر اسلام آباد پہنچی، جدہ سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز پی اے 271 دس بجکر چھ منٹ پراتری تو ایئر بس اے تھری ٹوینٹی ون پر آپریٹ ہونے والی پرواز پورے باسٹھ منٹ فضا میں چکر لگاتی رہی۔

طیارے نے اسلام آباد پر دس چکر مکمل کیئے، پی آئی اے کی مانچسٹر سے پہنچنے والی پرواز بھی لینڈ نہ کرسکی، پی کے 702 بھی پینتیس منٹ سے زائد فضا میں چکرلگا رہی۔

بوئنگ 777 پرآپریٹ ہونے والی پرواز کے اترنے کی بھی جگہ نہیں تھی، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300 بھی چالیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، پرواز جگہ نہ ہونے کی وجہ سے فضا میں چکر لگاتی رہی۔

اسلام آباد میں آج ہوا میں نمی کاتناسب 47 فیصد ہے، ماضی میں بھی موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے فضائی حادثات ہوتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایئر بلو اور بھوجا ایئر کے طیارے بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوئے، باسٹھ منٹ فضا میں چکر لگانے والا طیارہ حادثے سے دوچار ہوسکتا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top