پیر, جون 8, 2026
اشتہار

مسافروں کو گھر سے ایئرپورٹ تک لانے اور لے جانے کی سروس متعارف ، 3 مختلف پیکیجز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسافر کو گھر سے ایئرپورٹ تک لانے لےجانے کی سہولت متعارف کروائی جارہی ہے ، اس سروس کے لیے تین مختلف پیکیجز کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے سفر کو آرام دہ اور تیز رفتار بنانے کے لیے جدید "پریمیئم میٹ اینڈ اسسٹ” سروس متعارف کروانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

یہ سروس بزرگ شہریوں، کاروباری افراد اور سفارتکاروں سمیت تمام عام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈائریکٹر کمرشل رابعہ سلمیٰ نے بتایا یہ سروس مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت کام کرے گی، اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے مسافروں کو ایئرپورٹ آمد یا روانگی سے کم از کم 6 گھنٹے پہلے بکنگ کروانا لازمی ہوگی۔

سروس کے تحت مسافروں کو ان کے گھر سے ایئرپورٹ تک لانے اور لے جانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ڈائریکٹر کمرشل نے اس سروس کے لیے تین مختلف پیکیجز کا اعلان کیا ہے ، پلاٹینیم پیکیج کی قیمت 100 ڈالر ، گولڈ پیکیج کی قیمت 75 ڈالر اور سلور پیکیج کی قیمت 50 ڈالر رکھی گئی ہے۔

اس سروس کو حاصل کرنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا، مسافروں کی بورڈنگ اور کلیئرنس فاسٹ ٹریک کے ذریعے فوری مکمل کی جائے گی۔

دیگر سہولیات میں سی آئی پی لاؤنج تک رسائی، بگی اور ضرورت پڑنے پر ویل چیئر کی فراہمی۔

رابعہ سلمیٰ نے واضح کیا کہ کمپنی کے اہلکار مسافر کے پاسپورٹ یا سفری دستاویزات کو خود ہینڈل نہیں کریں گے اور تمام مروجہ قوانین کی سختی سے پیروی کی جائے گی۔

اس منصوبے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو نہ صرف ماہانہ 23 ہزار ڈالر کی رقم حاصل ہوگی بلکہ کمپنی کے کل ریونیو میں سے 10 فیصد حصہ بھی اتھارٹی کو ملے گا۔

اس سروس کے آغاز سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے رش اور کلیئرنس کے طویل انتظار میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں