تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: پی ایس ایل 6 کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطسابق پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 119 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹام کوہلر 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شعیب ملک 29 اور ردرفورڈ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، حیدر علی 36 رنز پر حسن علی علی کو وکٹ دے بیٹھے۔

پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل اور امام الحق خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، دونوں کھلاڑی بالترتیب 3 اور صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے دو، محمد وسیم اور فواد احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور زلمی کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیاتھا، زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

الیکس ہیلز نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، حسین طلعت 22 اور آصف علی 19 رنز بناسکے، افتخار احمد 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

شاداب خان کو 6 رنز پر امام الحق نے رن آؤٹ کیا، فہیم اشرف 2 رنز بناسکے، فل سالٹ 9 اور پال اسٹرلنگ صرف ایک رن بناسکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ثاقب محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل  پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں پال اسٹرلنگ اور اسپنر فواد احمد کو شامل کیا گیا۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ شاداب خان کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے کوشش کریں گے زلمی کو بڑا ہدف دیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پشاور زلمی نے تین میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو میچز کامیابی ہوئی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسکواڈ

Comments

- Advertisement -