تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

اسلام آباد، بارش کے بعد قوس قزح کے رنگ

اسلام آباد: پاکستان کے جڑواں شہروں وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں شام کے وقت اچانک طوفانی بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور آسمان پر قوس قزح کے رنگ بکھر گئے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اچانک سیاہ بادل چھائے جس کی وجہ سے اندھیرا چھا گیا اور پھر ایک دم سے تیز ہوا کے ساتھ بارش شروع ہوئی۔

طوفانی بارش کا سلسلہ تھوڑی دیر میں تھم گیا اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک جڑواں شہروں میں ہلکی بارش جاری ہے۔اچانک ہونے والی برسات شہریوں کے لیے حیرانی اور مسرت کا باعث بنی کیونکہ بارش کے بعد شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے اسلام آباد اورراولپنڈی میں نظر آنے والی قوس قزح کی تصاویر اور وہاں کے مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔

عرب میڈیا سے وابستہ صحافی شیراز حسان نے راولپنڈی میں نظر آنے والی قوس قزح کی تصویر شیئر کی۔

معروف شاعر انور مسعود کے صاحبزادے نے بھی بارش کے بعد کے منظر کی تصویر شیئر کی۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی اسلام آباد میں نظر آنے والی قوس قزح اور مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔

قوس قزح کیا ہے اور یہ کیوں نمودار ہوتی ہے؟

قوس قزاح کو رینبو یا دھنک بھی کہتے ہیں جو قدرت کا ایک مظہر ہیں، بارش کے بعد فضا میں موجود پانی کے قطرے جب زمین کی طرف آرہے ہوتے ہیں اور ان میں سے سورج کی شعاعیں گزرتیں ہیں تو اسی دوجہ سے آسمان پر پانی 7 رنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے، یوں آسمان کے اوپر ایک سترنگی کمان یا دھنک بن جاتی ہے۔

دھنک کے سات رنگوں سرخ (Red)، مالٹائی (Orange)، پیلا (Yellow)، سبز (Green)، نیلا (Blue)، جامنئی (Indigo) اور گہرا نیلا (Violet) شامل ہیں۔

زیادہ خوبصورت دھنک اس وقت بنتی ہے جب آدھے آسمان پر بادل ہوں اور آدھا آسمان صاف ہو اور دیکھنے والے کے سر پر بھی آسمان صاف ہو۔

دھنک آسمان پر عملی طور پر موجود نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک نظری مظہر ہے۔ جس کا مقام دیکھنے والے کی جگہ پر منحصر ہوتا ہے۔ تمام قطرے سورج کی شعاعوں کو موڑتے اور منعکس کرتے ہیں۔ لیکن چند قطروں کی روشنی ہی دیکھنے والوں تک پہنچتی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں