The news is by your side.

عمران خان کی جان کو شدید خطرہ، انتظامیہ کی پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا

اسلام آباد : ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی جلسے، دھرنے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی اور کہا عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں ، جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسلام آباد ہائی کورٹ پی ٹی آئی کی جلسے، دھرنے کی درخواست خارج کرے۔

متفرق درخواست میں کہا گیا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ عمران خان کے کنٹینر پر حملہ ہوا، عمران خان سمیت لوگ زخمی اور ایک جاں بحق ہوا،حملہ آور گرفتار ہو چکا اور اپنے اعترافی بیان میں وجوہات بھی بیان کر چکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ ایسے مذہبی جنونی ریلی میں داخل ہو کر اسلام آباد میں دوبارہ ایسی حرکت کر سکتے ہیں،اسلام آباد میں ایسے شدت پسندانہ واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کو مذہبی جنونیوں نے اسلام آباد میں قتل کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں