اسلام آباد بارایسوسی ایشن کا ممتازقادری کی پھانسی پرہڑتال کا اعلان -
The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد بارایسوسی ایشن کا ممتازقادری کی پھانسی پرہڑتال کا اعلان

اسلام آباد: سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی سزائے موت کے ردعمل میں اسلام آبادبارایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نا ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد بارنے فیصلہ کیا ہے کہ آج عدالتوں میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔


سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکےقاتل ’ممتازقادری‘ کوپھانسی


 اسلام آباد بارکی جانب سے جاری کردہ مراثلے میں لکھا گیا ہے کہ ’’تمام ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسلام آباد بار کونسل کی کال پر ممتاز قادری کے جوڈیشل قتل کے خلاف ہڑتال کی گئی ہے اوریومی سیاہ منایا جائے گا۔ تمام وکلاء صاحبان عدالتوں میں پیش نہ ہوں اور مکمل ہڑتال پر رہیں گے‘‘۔

آج رات گئے اڈیالہ جیل میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو سزائے موت پرعملدرآمد کرتے ہوئے تختہ دارکے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب راولپنڈٰی، اسلام آباد، لاہوراورکراچی میں ممتاز قادری کی سزائے موت پر عملدرآمد کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں