The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد ملک میں 50 فیصد کورونا ویکسینیشن والا پہلا شہر بن گیا

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ملک میں 50 فیصد کورونا ویکسینیشن والا پہلا شہر بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلام آباد میں 50فیصدآبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوگئی، وفاقی دارالحکومت میں 71فیصد آبادی نے ویکسین کی پہلی ڈوز حاصل کی۔

ان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ دیگر شہروں میں ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے میں تیزی کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 58 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 720 ہوگئی۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 153 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 ہوگئی۔ اسی طرح ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 86 ہزار 785 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں اب تک 5 کروڑ 8 لاکھ 3 ہزار 582 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 626 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں