ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ترلائی کی مسجد میں دھماکا، خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (6 فروری 2026): ترلائی کی مسجد میں خودکش دھماکا کرنے والے بمبار دہشتگرد کی شناخت ہو چکی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت لی، وہ متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے جبکہ کچھ عرصہ پہلے وہاں سے آیا تھا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں سلامتی کیلیے خطرہ ہیں، پاکستان میں ہر دہشتگردانہ کارروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد میں خودکش دھماکا، 31 نمازی شہید ، متعدد زخمی

مزید بتایا گیا کہ پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے، مساجد اور معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ آج ترلائی کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 نمازی شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے، خودکش حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، اس کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں آئی جی اسلام آباد کا کزن بھی شامل ہے جبکہ دھماکے کے بعد اسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 169 ہے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں