منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ، حملہ آور کے 2 بھائی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں خودکش دھماکے میں ملوث حملہ آور کے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا نام یاسر تھا اور اس کا تعلق کالعدم داعش سے بتایا جا رہا ہے۔

نادرا ڈیٹا کی مدد سے حملہ آور کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔ یاسر کی عمر 26 سال تھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حملہ آور نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی اور وہ کئی بار افغانستان کا سفر کر چکا تھا اور کچھ عرصہ قبل ہی افغانستان سے واپس آیا تھا۔

تحقیقات کے دوران پشاور سے یاسر سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ حملہ آور کے قومی شناختی کارڈ پر درج پتے والے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔

یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد میں امام بار گاہ میں خودکش دھماکے میں 32 نمازی شہید جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ حملہ آور کے سہولت کاروں اور معاونین کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جن میں کاؤنٹر ٹیررازم افسران بھی شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں