منگل, جون 16, 2026
اشتہار

اسلام آباد میں دھماکا بھارت اور طالبان کا گٹھ جوڑ ہے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا بھارت اور طالبان کا گٹھ جوڑ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں، حملے میں ملوث دہشت گرد افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور طالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں، سیکیورٹی گارڈز نے اس کو چیلنج کیا جس کے جواب میں اس نے فائرنگ کی۔

وزیر دفاع کے مطابق نمازیوں کی آخری قطار میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، انشا اللہ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان عبرتناک شکست کے بعد اپنی پراکسیز کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے کیونکہ اس کی براہ راست جنگ لڑنے کی اب ہمت نہیں۔

اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 31 معصوم نمازی شہید اور متعدد  زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔

پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے واقعے کی جگہ پر موجود ہیں اور کارروائی جاری ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں آئی جی اسلام آباد کا کزن بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے کے بعداسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 169 ہوگئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں