پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کاروباری اوقات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کاروباری اوقات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیے گئے۔ ریسٹورنٹس، فوڈآؤٹ لیٹس اور تندور بھی استثنیٰ میں شامل ہیں۔

اسی طرح کریانہ، گوشت، پھل اور سبزی فروشوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہو گا، بیکریز اور ڈرائی فروٹ شاپس بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

کاروباری اوقات سے متعلق استثنیٰ کا اطلاق 31مئی تک ہو گا۔

کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز رات 10بجے بند ہوں گے جب کہ کمرشل مقامات پر تقریبات رات 10بجے بند کرنا لازمی ہو گا۔

کاروباری اوقات سے متعلق نوٹیفکیشن فوری نافذالعمل ہو گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں