اسلام آباد میں کار شوروم کے مالک عامر اعوان کو قتل کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں کار شوروم کے مالک عامر اعوان کو ان کے فارم ہاؤس پر قتل کردیا گیا۔
مسلح ملزمان کی آٹو میٹک اسلحے سے لیس ہوکر مقتول کے کمرے تک پہنچنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شپ تین بجے آرچرڈ اسکیم کے فارم ہاؤس پر پیش آیا جہاں پانچ مسلح ملزمان فارم ہاؤس میں گھسے اور عامر اعوان کے بیڈ روم میں جاکر انہیں قتل کردیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نقاب پوش ملزمان کو اسلحہ لہراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کی تحقیقات جاری ہیں۔
بعدازاں عامر اعوان کے قتل کا مقدمہ ان کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق عامر اعوان کو ان کے فارم ہاؤس میں بیڈ روم میں قتل کیا گیا، 5 افراد گھر کے اندر داخل ہوئے، تین افراد کمرے میں داخل ہوئے جبکہ دو کھڑکی کے پاس کھڑے رہے جبکہ ملزمان کلاشنکوف سے مسلح تھے۔


