پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کےلیے مہلت ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایم ٹیگ مہلت ختم ہونے میں ایک روز رہ گیا، اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ کے حوالے سے ڈیڈلائن کا آج آخری روز ہے۔

کل سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کےخلاف کارروائیوں کا آغاز کیا جائیگا، ایم ٹیگ کے بنا آنے والی گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے سے روکا جائے گا۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ڈی جی سیف سٹی کےساتھ مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسراور ایس ایس پی آپریشنز بھی موقع پر موجود تھے، ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ایم ٹیگ ریڈرز کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی سی عرفان میمن نے کہا کہ ایم ٹیگ ریڈرز کی مدد سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو ناکہ جات پر روکا جائےگا، ابتدائی طور پر کارروائیاں 12 ناکہ جات پر کی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے پریشانی سے بچنے کےلیے فوری ایم ٹیگ لگوائیں، شہریوں کے لیے 16 پوائنٹس پر ایم ٹیگ سے خدمات سرانجام دی جارہی ہیں۔

پنجاب میں ’ایم ٹیگ‘ کے اجرا کے لیے نئی شرط عائد

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں