اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شہر اقتدار اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 اور گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

چکوال، تلہ گنگ، کلر کہار، پشاور، سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اس کے علاوہ کوہاٹ، مردان اور گردونواح، لوئردیر، ضلع مہمند، پارہ چنار میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے، کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں