جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

اسلام آباد: انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران سرکاری ٹیم پر فائرنگ، ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سرکاری ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے باعث انسداد تجاوزات آپریشن کو روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے مل پور میں ضلعی انتظامیہ اورسی ڈی اےنے مشترکہ طور پر تجاوزات کےخلاف آپریشن کا آغاز کیا تو مقامی افراد نے فائرنگ کی جس کے باعث آپریشن کو روکنا پڑا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق آپریشن کے دوران 5 غیر قانونی عمارتیں مسمار کی گئیں جبکہ زون تھری میں غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کا سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ اور ٹیم پر حملے کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق قبضہ مافیا کے گروہ سے ہیں جنہوں نے غیر قانونی تجاوزات قائم کیں۔

مزید پڑھیں: انسداد تجاوزات مہم، خرم دستگیر کا غیرقانونی پیٹرول پمپ گرادیا گیا

یاد  رہے کہ اسلام آباد میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز گزشتہ برس کے آخر میں کیا گیا تھا، اس سے پہلے بھی ایک مقام پر کارروائی کے دوران بلڈرز نے شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد شہریار آفریدی نے اُن سے ملاقات کر کے آپریشن کو روک دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں