تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسلام آباد: غیر ملکی کےگھر سے جدید اسلحہ برآمد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر سے غیر ملکی شہری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی کے گھر سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، جس پر تھانہ کوہسار پولیس نے غیر ملکی کو گرفتار کیا، غیر ملکی کے گھر سے ملنے والے اسلحے میں اے کے47کلاشنکوف، ایم پی فور گن ،ایم پی 161گن سمیت ایک پستول اور سیکڑوں کی تعداد میں مختلف راؤنڈز بھی برآمد ہوئے۔

پولیس نے غیر ملکی سے ملنے والے اسلحہ کے حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ گرفتار شخص کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟۔

تھانہ کوہسار پولیس کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ گرفتار ملزم پر خاتون سے زیادتی کا الزام بھی ہے، متاثرہ خاتون کی جانب سے درخواست دئیے جانے پر اس کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: غیر ملکی سفیر کو زیر تفتیش انکوائری لیک کرنے والا پولیس افسر گرفتار

پولیس نے مزید بتایا کہ مدعیہ غیر ملکی ہے جبکہ ملزم کا امپورٹ ایکسپورٹ کا کام ہے، متاثرہ خاتون ملزم کےدفتر میں 2 سال سےکام کررہی تھی، متاثرہ خاتون بقایا جات لینےگزشتہ رات ملزم کےگھر گئی تو ملزم اسے زبردستی گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو ایک غیر ملکی خاتون کو ڈپلومیٹک انکلیو میں گھستے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا، گرفتار خاتون کا تعلق روس سے تھا۔

Comments

- Advertisement -