جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

گھریلو تنازع پر وفاقی پولیس کے سابق سب انسپکٹر نے اہلیہ کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(15 جون 2026) وفاقی دارالحکومت کے علاقے غوری ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر وفاقی پولیس کے ایک سابق سب انسپکٹر (ایس آئی) نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ کو بیدردی سے قتل کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ لرزہ خیز واقعہ غوری ٹاؤن میں پیش آیا جہاں سابق ایس آئی طارق کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس پر ملزم نے طیش میں آ کر گولی مار دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کورال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سابق سب انسپکٹر طارق کو آلہ قتل (پستول) سمیت موقع سے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس کے انسپکٹر کو اغوا کر لیا گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں