تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی جعلی اور غیر قانونی ہیلتھ سینٹر کو وارننگ

اسلام آباد : اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی اور غیرقانونی ہیلتھ سینٹرکو وارننگ جاری کرتے ہوئے 30جون تک رجسٹرڈ ہونے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے شہرمیں بڑےکریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے جعلی اور غیرقانونی ہیلتھ سینٹرکو وارننگ جاری کردی ہے۔

ترجمان اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی ہیلتھ پریکٹشنرز مراکز فوری بند کر دیں، طبی مراکز کی رجسٹریشن کیلئے 30 جون کی تاریخ مقرر ہے، حکیم، جنرل پریکٹشنرز، ہومیو پیتھ 30جون تک رجسٹرڈہوں۔

آئی ایچ آر اے کے ترجمان نے کہا کہ میٹرنٹی ہومز، لیبارٹریز، ڈینٹل کلینکس ، نیوٹریشنسٹ، فزیوتھراپسٹ اور بحالی مراکز 30 جون تک رجسٹرڈ ہوں، ڈیڈ لائن کے بعد رجسٹریشن نہ کرانے والے طبی مراکز کے خلاف کارروائی ہو گی۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں ملک بھر میں غیرمعیاری اور جعلی ادویات کی بھرمار کا انکشاف ہونے کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 12 غیر معیاری ادویات کی رجسٹریشن منسوخ کردی تھی۔

Comments