تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو دھرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا کرنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کی جانب سے بابراعوان اور نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو حکم دیا کہ وہ دھرنا پریڈ گراؤند پر دے سکتے ہیں اور اگر عوام زیادہ ہوئی توایکسپریس وے پر دھرنا دینے کی اجازت ہےاس کے علاوہ کسی اور مقام پر دھرنا دینے کی اجازت نہیں ہے۔

عمران خان کا دھرنا روکنے کے خلاف تمام درخواستیں نمٹاتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم دیا کہ شہر میں کوئی کنٹینر نہ لگایا جائے اورانتظامیہ یقین دہانی کروائے کہ شہریوں کے حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصا ف کے وکیل بابر اعوان نے حکومتی اقدامات پرتنقید کرتےہوئےکہنا تھا کہ شریفستان نے پورے ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان کا کہناتھا کہ کل کی صورت حال کی وجہ سے عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکی اور ان کا کہناتھا کہ اسی وجہ سے عمران خان کا وکالت نامہ بھی دستخط نہیں کروایا جاسکا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بابراعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 10 بجے عدالت طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی چیئرمین کو عدالت میں پیش کرنے کے انتطامات کے احکامات جاری کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -