منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

خاتون جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : خاتون جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی گئی اور کہا جج کے خلاف کارروائی کا درست فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیا، عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے درخواست گزار خاتون وکیل کلثوم خالق ایڈووکیٹ پر بھاری جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جج کے خلاف کارروائی کا درست فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے، اس لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایسی درخواست قابلِ سماعت نہیں۔

عدالت کا کہنا تھا جسٹس ثمن رفعت نے صرف آبزرویشنز دی تھیں، کوئی ایسا عملدرآمد کے قابل حکم جاری نہیں کیا گیا جس پر توہین عدالت لاگو ہو سکے۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ پٹیشنر نے کئی ایسے افراد کو فریق بنایا جو آئینی عہدوں پر فائز ہیں، جبکہ آئینی عہدے داروں کو بغیر ٹھوس شواہد کے فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ اعلیٰ عدلیہ کا کوئی جج اسی عدالت کے کسی دوسرے حاضر سروس جج کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا مجاز نہیں۔

عدالت نے درخواست کو غلط فہمی اور غیر مستند مواد پر مبنی قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

اہم ترین

مزید خبریں