تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو خفیہ دستاویز پبلک کرنے سے روک دیا

اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو خفیہ دستاویز پبلک کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے خفیہ دستاویزات پبلک نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ امید ہے وزیراعظم ایسی خفیہ دستاویزات پبلک نہیں کریں گے وزیراعظم حساس معلومات پبلک کر کےحلف کی خلاف ورزی نہ کریں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو فیصلہ کرنے سے پہلے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو مدنظر رکھنا ہو گا یقین ہے ملکی مفاد کیخلاف وزیراعظم خفیہ دستاویز پبلک نہیں کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ امید ہے آفیشل سیکرٹ ایکٹ1923 کے تحت حلف کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا عدالت کو اعتماد اور یقین ہے پاکستان کے قابل وزیراعظم معلومات افشا نہیں کریں گے جو پاکستان کے قومی مفاد اور ملکی سالمیت کے لیے نقصان دہ ہو اور نہ ہی وہ کوئی ایسا کام کریں گے جس کا اثر پاکستان پر ہو۔

Comments

- Advertisement -