تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پرویز مشرف کے دور سے اب تک کے تمام وزرائے اعظم کو نوٹس جاری کرنے کا حکم

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وفاقی حکومت کو پرویزمشرف سے لیکر آج تک تمام وزرائے اعظم کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے لاپتہ افراد کے کیسز میں اٹارنی جنرل کو آئینی خلاف ورزیوں پر دلائل دینے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کریں یا ریاست کی ناکامی کا جواز دیں۔

عدالت نے حکومت کو پرویز مشرف دور سے لے کر آج تک کے تمام وزرائے اعظم کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کیوں ناعدالت تمام چیف ایگزیکٹوز پر آئین سے بغاوت پر کارروائی کرے؟، کیوں نا شہریوں کو لاپتہ کرنے کی پالیسی پر غیراعلانیہ منظوری پر ایکشن لیں؟۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزرائے اعظم اس بارے وضاحت دیں کیوں نا لاپتہ افراد کیسز پران کے خلاف غداری کا مقدمہ چلے؟۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مدثر نارو سمیت 6 لاپتہ افراد کو 17 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو عدالت کے سامنے پیش نا کرنے کی صورت میں مؤثر تحقیقات میں ناکامی کی وضاحت کریں۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اگر لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو موجودہ اور سابقہ وزرائے داخلہ پیش ہوں، کیوں نہ ذمہ داری کی عدم ادائیگی پر وزرائے داخلہ پر بھاری جرمانہ عائد کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد کے معاملے میں‌ بڑی پیش رفت، وزیراعظم نے اہم ہدایت جاری کردی

عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت لاپتہ افراد کے لواحقین کی شکایات کا ازالہ کرے اور یہ بھی یقینی بنائے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پرغیراعلانیہ سینسرشپ نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -