تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اٹارنی جنرل کا عہدہ خالی کیوں؟ عدالت کا سیکرٹری قانون سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کا عہدہ خالی ہونے پر سیکرٹری قانون سے جواب طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہری کی فیڈرل پبلک کمیشن کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا جس میں عدالت نے کہا کہ سیکرٹری قانون دو ہفتوں کے اندر رپورٹ جمع کروائیں۔

عدالت نے کہا کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل کی پوسٹ خالی ہے، عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل ہی موجود نہیں ہیں، وضاحت دی جائے کہ پوسٹ خالی کیوں ہے؟

متعلقہ: حکومت نے پھر سے نئے اٹارنی جنرل کی تلاش شروع کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق 7 اکتوبر 2022 کو فریقین سے جواب طلب کیا تھا اب تک جمع نہیں کروایا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل موجود نہیں۔

تحریری فیصلے کے مطابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل کا عہدہ تاحال خالی ہے، وزارت قانون بتائے کہ اب تک اٹارنی جنرل کی تعیناتی کیوں نہیں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -