اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے صاحب زادے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
سلمان شہباز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے سماعت کے دروان عدالت کو سلیمان شہباز کا ٹکٹ پڑھ کر سنایا۔
امجد پرویز نے کہا کہ 11 دسمبر کو سلیمان شہباز سعودی ائیر لائن سے وطن واپس آئیں گے، استدعا ہے کہ ائیرپورٹ سے عدالت آنے تک حکام کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا اور سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔