جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

عدالت نے چیئرمین پیمراسے ان کی تقرری پر جواب طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین پیمراابصار عالم کی تقرری کےخلاف درخواست پراُن سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس اطہرمن اللہ نےچیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف دائر کی گئی درخواست پرسماعت کی۔

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کےلیے دو اشتہارجاری کیے گئے،پہلے اشتہارمیں ماسٹرڈگری کوضروری قراردیاگیاتھا،دوسرے اشتہارمیں تعلیمی قابلیت بی اے کردی گئی۔

عدالت نےدلائل سُننےکےبعدکابینہ ڈویژن،وزارت اطلاعات، پیمراریگولیٹری باڈی اورچیئرمین پیمراابصارعالم کونوٹس جاری کردیے۔چیئرمین پیمراکے وکیل نےعدالتی نوٹس وصول کرنے کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں:چیئرمین پیمراتعیناتی،لاہورہائیکورٹ نے ریکارڈ طلب کرلیا

یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پرلاہور ہائی کورٹ نے تعیناتی کے متعلق تمام ریکارڈ طلب کیاتھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیمرا کے تقرری کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے ابصار عالم سےدو ہفتے کے دوران جواب طلب کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں