اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

اسلام آباد کی امام بارگاہ میں دھماکا، 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد کی امام بارگاہ میں دھماکا کے بعد 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی امام بارگاہ میں دھماکا کرنے والے حملہ آور کے قریبی تعلق رکھنے والے 4 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سہولت کاروں اور معاونت فراہم کرنے والوں کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹیموں میں کاؤنٹر ٹیررازم کے افسران شامل ہیں، حملہ اور کے موجودہ اور سابقہ ٹھکانوں سے متعلق اطلاعات پر کام جاری ہے۔

قومی شناختی کارڈ ایڈریس والے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں، چھاپوں میں کچھ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

یہ پڑھیں: حملہ آور کہاں‌ رہائش پذیر تھا، فیملی کا تعلق کہاں‌ سے ہے؟ خواجہ آصف نے بتا دیا

واضح رہے کہ نماز جمعہ کے دوران اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 32  نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔

 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں آئی جی اسلام آباد کا کزن بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے کے بعداسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 169 ہوگئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں