ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک مالیاتی مشیر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (10 جولائی 2026): نجکاری کمیشن بورڈ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کو مالیاتی مشیر مقرر کر دیا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے اے ڈی بی کے ساتھ ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز معاہدے کی منظوری دے دی، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نجی شعبے کے اہل آپریٹر کو طویل المدتی رعایتی معاہدے کے تحت آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

اعلامیے میں نجکاری کمیشن بورڈ نے بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ شفاف اور مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے کی جائے گی، امید ہے کہ اے ڈی بی کی معاونت سے آؤٹ سورسنگ کا عمل تیزی اور شفافیت سے مکمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 25 سال سے ویران ایئرپورٹ، مکمل شہر میں تبدیل

نجکاری کمیشن نے مزید کہا کہ آؤٹ سورسنگ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آپریشنل کارکردگی اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں بہتری آئے گی، ہوائی اڈے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے بی ڈی او ابراہیم اینڈ کمپنی کو تین سال کیلیے بیرونی آڈیٹر مقرر کرنے کی منظوری دے دی، بیرونی آڈیٹرز کی تقرری مالی سال 26-2025 سے 28-2027 تک کے آڈٹ کیلیے کی گئی ہے، کمیشن نے نجکاری پروگرام میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کیلیے شفافیت اور اعلیٰ کارکردگی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں