اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخل ہونے والی گاڑی سے غیرلائسنس شدہ کلاشنکوف برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخل ہونے والی گاڑی سے کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کی جس میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف اہلکار نے ائیر پورٹ کے داخلی دروازے پر چیکنگ کے دوران گاڑی سے اسلحہ برآمد کیا۔اے ایس ایف کے مطابق گاڑی سے 222 گن، ایک میگزین اور 10 گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

اے ایس ایف اہلکار کو گاڑی ڈرائیور نے بتایا کہ اسلحہ غیر لائسنس شدہ ہے۔

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف نے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم ضمیر خان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں