ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

حکومت کا اسلام آباد کو 3 ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو 3 ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت اسلام آباد میں 3 میئر اور 6 نائب میئر ہوں گے، بلدیاتی نظام پنجاب ماڈل پر تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں موجودہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا نظام ختم کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک میئر اور 2 نائب میئر تعینات کیے جائیں گے۔ میئر اور نائب میئرز کا انتخاب براہ راست عوام نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یونین کونسل چیئرمین بالواسطہ طور پر میئر اور نائب میئر منتخب کریں گے۔

اسلام آباد کو قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بنیاد پر 3 ٹاؤنز میں تقسیم کرنے کی تجویز ہے، ٹاؤن کارپوریشنز کو انتظامی اور مالی خود مختاری دینے کی تجویز ہے۔

سی ڈی اے کے متعدد اختیارات مرحلہ وار ٹاؤن کارپوریشنز کو منتقل ہوں گے، میئرز کو فائی، نکاسی آب اور ترقیاتی منصوبوں کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

میئر اور نائب میئرز کی مدت کار 4 سال مقرر کرنے کی تجویز ہے، الیکشن کمیشن ترامیم کے بعد نئی حد بندی اور انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔

+ posts

زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

زاہد مشوانی
زاہد مشوانی
زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں