جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

’’شمیم میری بیوی ہے‘‘ دیہاتی کے دعوے پر جج حیران ’’شمیم تو بیوہ ہے‘‘ جج کا دیہاتی سے دلچسپ مکالمہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (14 جولائی 2026): عدالت میں اس وقت صورتحال دلچسپ ہو گئی جب شمیم کا نام سن کر دیہاتی روسٹرم پر آ گیا اور خاتون کے شوہر ہونے کا دعویٰ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں بیوہ خاتون شمیم بی بی کیس کی سماعت کے موقع پر جسٹس حسن اظہر رضوی اور دیہاتی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

عدالتی عملے کی جانب سے جیسے ہی شمیم بی بی کیس کی پکار ہوئی تو شمیم بی بی کا نام سنتے ہی کمرہ عدالت میں موجود ایک دیہاتی روسٹرم پر آگیا۔

آئینی عدالت کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے دیہاتی سے استفسار کیا کہ آپ روسٹرم پر کیوں آئے ہیں؟ جس پر سادہ لوح شخص نے پنجابی میں جواب دیا کہ شمیم بی بی میری بیوی کا نام ہے۔

دیہاتی کی یہ بات سن کر جسٹس حسن رضوی نے حیرت کا اظہار کیا اور حیرانگی سے پوچھا کہ شمیم بی بی آپ کی بیوی کیسے ہو سکتی ہے؟ فائل کے مطابق تو شمیم بی بی بیوہ خاتون ہے۔

تاہم دیہاتی اس بات پر اصرار کرتا رہا کہ شمیم بی بی واقعی میری بیوی ہے۔ اس پر جج نے پھر اس سے استفسار کیا کہ اچھا یہ بتاؤ تمہاری شادی کب ہوئی تھی؟

سادہ لوح شخص نے کہا کہ مجھے اپنی شادی کی تاریخ یاد نہیں ہے۔ جس پر جج نے کہا کہ پھر آپ کو کیا یاد ہے؟ دیہاتی نے پھر جواب دیا کہ میری شادی کو 20 سے 25 سال ہو گئے ہیں۔

جج نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ اچھا جب آپ کی شادی ہوئی تو کس کی حکومت تھی؟ جس پر اس نے جواب دیا کہ دیہاتی آدمی ہوں، مجھے حکومت کا نہیں معلوم۔

جج نے دیہاتی کو نشست پر بیٹھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا مقدمہ نہیں، آپ بیٹھ جائیں۔

Read More Offbeat and Viral News

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں