جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

اسلام آباد میں جوس پینے سے 3 افراد کی موت، حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 اپریل 2026): ملکی دارالحکومت میں مبینہ طور پر مضرِ صحت جوس پینے سے تین افراد کی موت کی خبر پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں جوس پینے سے تین افراد کی موت کی خبر پر نوٹس لیا گیا، تاہم اسپتال رپورٹ کے مطابق اموات جوس پینے سے نہیں ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ فیملی کو جوس کی خریداری سے متعلق علم نہیں، فوڈ اتھارٹی نے متاثرہ فیملی کے علاقے میں تمام جوس کارنرز کی انسپکشن کی، اس دوران مضرِ صحت جوس نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک شیک پینے سے 2 خواتین جاں بحق

ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ تحقیقات میں جوس پینے سے جاں بحق ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے مارکیٹ معائنے میں غیر معیاری جوس کے شواہد نہیں ملے، عوام غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں، شہری کسی بھی مشکوک صورتحال میں فوری متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں مبینہ طور پر جوس پینے کے بعد گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران تین افراد کی موت ہوگئی۔

خبروں کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 34، 19 اور 22 سال بتائی گئی، تینوں کو مبینہ طور پر ان کی حالت بگڑنے کے فوراً بعد ایک سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں