اشتہار

بجلی صارفین ہوشیار ! لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں بجلی بحران کے پیش نظر مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے عارضی شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

ملک بھر میں پاور پلانٹس کی بندش اور ہائیڈل (پن بجلی) کی پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال 4,000 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں شہری اور دیہی علاقوں میں تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے علاقوں میں صورتحال زیادہ سنگین بتائی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق لیسکو کا بجلی شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔

اسی طرح بعض علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد تقریباً ایک گھنٹے کے لیے بجلی بند کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق لیسکو کا شارٹ فال 1500 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر سپلائی میں بہتری نہ آئی تو صارفین کو اگلے چند دنوں تک شدید بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب آئیسکو نے 6 اکتوبر کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اور انفراسٹرکچر کے کاموں کے باعث عارضی بجلی بندش کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

بجلی کی یہ بندش انتظامیہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں (فلائی اوورز، انڈر پاسز، روڈ کی کشادگی اور بجلی کے کھمبوں کی منتقلی) کے باعث کی جا رہی ہے۔

متاثرہ اہم فیڈرز صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے، جن میں راولپنڈی کینٹ سرکل: کلیال، شاہ پور، اڈیالہ، کھسالہ، ہمایوں-I، ڈھوک نور، گلشن آباد، روز لین، اڈیالہ جیل، شیغان، ڈیفنس روڈ، عسکری 14، پی جی ایچ ایس اور سمر زار فیڈرز ، راولپنڈی سٹی سرکل: فضائیہ فیڈر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پنڈ پریاں، ملٹی گارڈنز B-17، کیبنٹ ڈویژن، سرائے خربوزہ، ویلی، سنگجانی، شاہ اللہ دتہ، گلشنِ صحت، پاسوال، AWT-1 اور AWT-4 فیڈرز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگر بند پاور پلانٹس متوقع طور پر دوبارہ سسٹم میں شامل ہوگئے تو آنے والے دنوں میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے، تاہم ایندھن کی دستیابی اور پن بجلی کی کم پیداوار بدستور بڑے چیلنجز ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں