جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

اسلام آباد : مسجد خدیجہ الکبریٰ میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسجد خدیجہ الکبریٰ میں خودکش دھماکے میں دھماکے میں ملوث 80 فیصد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن سے سخت تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد خدیجہ الکبریٰ میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

یکورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور نے مسجد کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا، جس کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ دھماکے میں ملوث 80 فیصد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان سے سخت تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ تفتیش سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اس دہشت گردانہ کارروائی کی مکمل منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی جبکہ واردات میں ملوث سہولت کار کئی بار سرحد پار افغانستان گئے جہاں حملے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔

حکام کے مطابق خودکش حملے کے لیے استعمال ہونے والی جیکٹ باجوڑ سے لائی گئی تھی۔

دورانِ تفتیش حکام نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے 20 سے زائد دیگر حملوں کا سراغ بھی لگا لیا ہے، جن میں یہی گروہ یا سہولت کار ملوث تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں