اسلام آباد(17 مئی 2023): وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے دو مختلف مقامات پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آگ مارگلہ کی پہاڑی منگھیال کے علاقے میں لگی ہوئی ہے، اور پہاڑیوں سے اٹھتا ہوا سیاہ دھواں دور دور سے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے۔
انتہائی تشویشناک بات یہ ہے کہ اب تک سی ڈی اے کے فائرفائٹرز اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لیے متاثرہ مقام پر نہیں پہنچ سکا ہے۔
عملے کی عدم موجودگی اور موسم کی سختی کی وجہ سے قیمتی جنگلات اور وائلڈ لائف کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


