اسلام آباد کے مساج سینٹر میں خاتون پر بہیمانہ تشدد کیا اور مالکان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بال کاٹ دیے۔
اسلام آباد کے علاقے لوہی بھیر میں تشدد کے واقعےکی ویڈیو بھی بنائی گئی، وائرل کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مساج سینٹر میں کا مالک ساتھیوں سے مل کر خاتون کے بال کاٹ رہا ہے۔
ایک اور خاتون سمیت دیگر افراد قریب کھڑے ہیں۔
تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون مبینہ طور پر مساج سینٹر میں کام کرتی ہیں، پولیس ابھی تک ملزموں کےخلاف کارروائی نہیں کرسکی ہے۔
ایس ایس پی آپریشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
بعدازاں متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان ریاکرڈ کروادیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل راولپنڈی کی حدود میں واقعہ رونما ہوا تھا، ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا معاملہ راولپنڈی کی حدود کا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور زیر حراست ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کررہے ہیں، واضح رہے کہ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے رپورٹ طلب کی تھی۔


