جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

’شیخو گینگ‘ کے دو خطرناک کارندے گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(11 فروری 2026): وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم گینگز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران دو خطرناک کارندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم گینگز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ کھنہ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے بینکوں سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے والے بدنام زمانہ ‘شیخو گینگ’ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی 22 لاکھ روپے کی نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے جڑواں شہروں میں اسلحے کے زور پر متعدد وارداتیں کرنے اور مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

محمد ذوالقرنین
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں