جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

اسلام آباد میئر انتخاب، تحریک انصاف کے امیدوار کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف نے میئر اسلام آباد کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک ساجد محمود کو تحریک انصاف کی جانب سے میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

ملک ساجد محمود کو پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پارٹی ٹکٹ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

- Advertisement -

میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز کے مستعفی ہونے پر خالی نشست پر الیکشن کمیشن نے این سی او سی سے مشاورت کے بعد انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے دفتر کو جلد از جلد حسبِ ضابطہ شیڈول جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں