بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

کون سا پاکستانی شہری اب ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا؟ ہوائی اڈوں کو ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (15 جولائی 2026): حکومت نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر نئی گائیڈ لائنز نافذ کرتے ہوئے امیگریشن حکام کو اس سے آگاہ کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت پاکستان نے دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی سفری گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے تمام ہوائی اڈوں پر اس کا نفاذ کر دیا ہے جب کہ نئی گائیڈ لائنز کے حوالے سے امیگریشن حکام کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق دُہری شہریت کے حامل پاکستانی شہریوں پر پاکستان آنے کیلیے پاکستانی ویزا یا کارآمد نائیکوپ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہری شہریت کا حامل کوئی بھی پاکستانی اب زائد المیعاد نائیکوپ کے ساتھ بیرون ملک سے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا اور نہ ہی کوئی شخص تنسیخ شدہ نائیکوپ پر پاکستان میں داخل ہو سکے گا۔

یہ پابندی برطانیہ سمیت تمام ممالک سے آنے والے دہری شہریت کے حامل افراد پر عائد ہو گی۔ اب غیر ملکی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستانی ویزا یا کارآمد نائیکوپ کا ہونا ضروری ہوگا۔

Pakistan ‘issues’ new travel guidelines for NICOP holders

اہم ترین

مزید خبریں