بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(19 اپریل 2026): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں اضافے کے باوجود پڑوسی شہر راولپنڈی کا محکمہ صحت صورتحال سے مکمل طور پر لاعلم نکلا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ایچ آئی وی کے مریضوں کے اعدادوشمار کا کوئی مستند ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ شہر کے بڑے سرکاری اسپتال میں قائم ایچ آئی وی سینٹر بھی طویل عرصے سے غیر فعال پڑا ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے ایچ آئی وی کے مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے تاحال کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں کیا، اور بینظیر بھٹو اسپتال کے سینٹر میں بھی کوئی ڈاکٹر دستیاب نہیں ہے۔

اعدادوشمار جاری نہ ہونے کے حوالے سے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ڈیش بورڈ میں خرابی کے باعث مریضوں کا ڈیٹا اپ لوڈ یا جاری نہیں کیا جا سکا ہے۔

ہیلتھ ماہرین نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیٹا کی عدم موجودگی اور سینٹرز کے غیر فعال ہونے سے مرض کے پھیلاؤ کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں