پیر, جون 8, 2026
اشتہار

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد 2 سالہ پابندی ایک روز بعد ہی ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (20 فروری 2026): پی ایچ ایف تنازع کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر لگائی گئی دو سالہ پابندی ایک روز بعد ہی ختم کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہاکی پرو لیگ کے لیے دورہ آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے پی ایچ ایف اور کھلاڑیوں کے درمیان تنازع کے بعد گزشتہ روز قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر لگائی گئی دو سالہ پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

اس پابندی کے خاتمے کا اعلان سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی نے پی ایچ ایف کے ایڈہاک صدر مقرر ہونے کے بعد اعلان کیا۔

محی الدین وانی نے میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مستحکم کرنے، اعتماد کی بحالی اور ٹیم منیجمنٹ کی از سر نو تشکیل اور نئی قیادت کیلیے شفاف اور جمہوری انتخابات کرانے کے اعلانات بھی کیے۔

محی الدین وانی نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی عظمت کی بحالی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے قومی کھیل کی بحالی کیلیے یکسو ہیں۔ کھلاڑی ٹریننگ اور میچز پر توجہ دیں گے، انتظامی امور فیڈریشن سنبھالے گی۔

عبوری صدر نے کہا کہ پی ایچ ایف میں گورننس میں بہتری، شفافیت اور وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعہ کھلاڑیوں کی معاونت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے استعفیٰ دینے سے قبل کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

اس پابندی کے تحت قومی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر بین الاقوامی اور مقامی ہاکی کے دروازے بند کر دیے تھے تھے۔ جب کہ انہوں نے کپتان اور چند کھلاڑیوں پر "سیاست” کرنے اور فیڈریشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔

پی ایچ ایف کے صدر عہدے سے مستعفی، ہاکی ٹیم کے کپتان پر پابندی عائد

بعد ازاں عماد بٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کر کے انہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

محسن نقوی نے کہا ہے ہاکی کھلاڑیوں کے خرچے پی سی بی اٹھائے گا، عماد بٹ

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں