بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پی آئی اے کی حج پرواز 24 حجاج کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ، عازمین نااہلی پر پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی حج پرواز 24 عازمین کوچھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی ، عازمین انتظامیہ کی نااہلی پر پھٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے جہاز 24 عازمین کوچھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگیا جبکہ بارش کے باعث پھنسے سعودی ایئرلائن کے 14عازمین بھی نہ جاسکے۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر رہ جانے والے حجاج نے احتجاج کیا اور کہا رات سے یہاں پر موجود ہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی، نہ وزارت مذہبی امور اورمتعلقہ ایئر لائن والے نہیں سن رہے ہیں۔

پی آئی اے عازمین کو گزشتہ شام 7 بجے ویزے ملے اور بورڈنگ 5 بجے بند ہوگئی جبکہ 14عازمین بارش میں پھنسنے کے باعث بروقت ایئر پورٹ نہ پہنچ سکے۔

24عازمین نے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 945 سےسعودی عرب روانہ ہونا تھا ، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ویزوں میں تاخیر کے باعث نہ جا سکے، قومی ایئرلائن کا کوئی قصور نہیں ، عازمین کو ویزوں کا اجرا بر وقت نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے عازمین کے لئے پرواز 2گھنٹے تاخیرکاشکاررکھی، پرواز میں مزیدتاخیر سےسعودی حکومت کااجازت نامہ منسوخ ہونے کااندیشہ تھا ، سعودی عرب جانے سے رہ جانے والے عازمین کاواحدحل حکومتی اجازت ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں