اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں پنک بسز کا افتتاح کردیا گیا، وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے بسوں کا افتتاح کیا ہے۔
بسوں کے حوالے سے سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کو تفصیلی بریفنگ دی۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ پنک بسیں تمام بڑے راستوں پر چلیں گی، طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مفت اور محفوظ سفر ہوگا۔
پنک بسوں کی تعداد 20 ہے جس کا مقصد خواتین کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ بسوں میں خواتین مفت اور محفوظ سفر کر سکیں گی، پنک بسیں اسلام آباد کے تمام بڑے روٹس پر چلیں گی۔