پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

موبائل چھین کر افغانستان میں فروخت کرنے والا 16 رکنی گروہ بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: موبائل چھین کر اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرکے افغانستان میں فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منظم گروہ کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جو موبائل فونز چھین کر ان کی آئی ایم ای آئی تبدیل کرکے افغانستان میں فروخت کرتے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی دو موٹر سائیکلیں، پانچ پستول اور ایمونیشن بھی ضبط کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا گرفتار ملزمان پولیس کوڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کی 16 وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ان کا جڑواں شہروں میں متعدد وارداتیں کرنے اور چھینے گئے موبائل افغانستان فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے کہا کہ گروہ کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام وارداتوں میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں