پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

اسلام آباد: اہلکاروں پر تشدد کرنے والا ملزم بڑی مشکل میں پھنس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(2 نومبر 2025): میں ٹریفک پولیس افسران سے ہاتھا پائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

آئی نائن تھانے میں سب انسپکٹر گل حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے ملزم نے ڈرافٹنگ کرتے ہوئے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

 ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو روکنے کی کوشش پر ملزم نے جان سے مارنے کی غرض سے گاڑی چڑھانے کی کوشش کی، فرار ہونے پر ملزم کا پیچھا کیا تو اس نے فائرنگ کر دی۔

سب انسپکٹر گل حسن نے بتایا کہ ملزم نے وائر لیس سیٹ توڑا اور وردی بھی پھاڑی، گذشتہ روز ٹریفک پولیس نے آئی ایٹ مرکز میں ایک گاڑی کو روکا۔

جس پر شہری نے ٹریفک پولیس کے تین اہلکاروں کو تشدد کانشانہ بنایا، اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا، تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

اسلام آباد:‌ ٹریفک پولیس کے افسران سے ہاتھا پائی کرنے والا نوجوان گاڑی سمیت گرفتار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں