جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر الزام لگانے والی غیرملکی خاتون نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام لگانے والی غیرملکی خاتون نے معذرت کرلی ہے۔

غیرملکی خاتون نے کہا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر معذرت چاہتی ہوں، اسلام آباد پولیس بہت اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مسئلہ رہائشگاہ کے مالک کے ساتھ تھا، تمام مسئلہ شاید زبان نہ سمجھنے کے باعث ہوا۔

غیرملکی خاتون نے کہا کہ پولیس اور لیڈی پولیس کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اس سے قبل غیرملکی خاتون کے شور، پولیس پر الزامات اور مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

غیرملکی خاتون نے الزام لگایا تھا کہ خواتین پولیس اہلکاروں نے تھانہ کوہسار میں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ غیرملکی خاتون نے لین دین معاملے پر پولیس کو خود سیکٹر ایف سکس بلایا تھا، پولیس نے داد رسی کے بجائے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو پر ایس ایس پی آپریشنز نے نوٹس لیا تھا اور ایس ڈی پی او کوہار کو انکوائری کی ہدایت کی۔

اہم ترین

مزید خبریں