پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

اسلام آباد پولیس سکیورٹی ڈویژن کی سال 2025 کارکردگی رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد 2 جنوری 2026: اسلام آباد پولیس سکیورٹی ڈویژن کی سال 2025 کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، آئی جی سید علی ناصر رضوی کے ویژن کے تحت ڈویژن میں اہم اصلاحات کی گئیں۔

سرینہ ناکہ کو جدید ’گڈ لک پالیسی‘ کے تحت اپ گریڈ کیا گیا جبکہ چینی باشندوں کے تحفظ کیلیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ’پینک الرٹ سسٹم‘ متعارف کروایا گیا ہے۔

ڈپلومیٹک انکلیو کی حفاظتی دیوار پر برقی تار کا نظام فعال کر دیا گیا جبکہ انٹری پوائنٹس پر جدید ANPR کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل اور بین الاقوامی ٹیموں کی آمد پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں ریکارڈ پروموشنز اور سکیورٹی ڈویژن کے افسران کو ترقیوں کے بعد رینک لگائے گئے۔

ڈپلومیٹک انکلیو میں گرین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جبکہ ’شہداء پولیس ویک‘ کے دوران اہلکاروں کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سفارت خانوں کے سکیورٹی افسران کے ساتھ اوپن کانفرنسز اور درپیش مسائل پر غور کیا گیا، ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون میں مؤثر اور مربوط سکیورٹی اقدامات کیے گئے۔

پارلیمانی سکیورٹی کیلیے قومی اسمبلی کے 31 اور سینیٹ کے 17 اجلاس محفوظ انداز میں منعقد ہوئے، سال بھر میں 4 مشترکہ سیشنز اور اہم ان کیمرا بریفنگز کی فول پروف سکیورٹی رہی۔

903 قومی و بین الاقوامی کانفرنسز و تقریبات کی سکیورٹی کامیابی سے یقینی بنائی گئی جبکہ 15 بین الاقوامی وی وی آئی پی وفود کی آمد و رفت پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

اسلام آباد پولیس سکیورٹی ڈویژن حساس تنصیبات، سفارتخانوں اور اہم شخصیات کی حفاظت میں سرگرم ہے اور امن و استحکام کیلیے سکیورٹی ڈویژن تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں