site
stats
پاکستان

اسلام آباد : مختلف علاقوں میں کاروائی ، 70افراد گرفتار

اسلام آباد: مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی میں ستر افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس،رینجرزاورحساس اداروں نے ترنول،نورپور اورفیض آبادمیں مشترکہ سرچ آپریشن کر کہ 70مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

بے نظیرانٹر نیشنل ایئر پورٹ اور گولڑہ کے اطراف سے حراست میں لئے گئے ملزمان میں بیس افغان باشندے بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی، رائفل،نائن ایم ایم پستول اور سینکڑوں کارتوس سمیت سات مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی بر آمد ہوئیں۔

سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اسلام آباد اور گردو نواح میں عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top