تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے،شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی غلطی سے اگر جمہوریت کو نقصان ہوا تو یہ ان کا ہی نقصان ہوگا یہ اپنے مارچ کی تاریخ 24 یا27کرلیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو کہہ رہے ہیں حکومت جارہی ہےان کی آنکھیں کھل جانی چاہییں، عمران خان کہیں نہیں جارہا،حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے اپوزیشن پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا عدم اعتماد لانا یہ منہ اور مسور کی دال کی مثل ہوگا، بل منظوری پر انکے 12ارکان کم تھےعدم اعتمادلائےتو25کم ہونگے، اللہ کومنظورہواتوعمران خان 5سال پورےکریں گے۔

اپوزیشن کے مارچ کے اعلان کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کوخودخیال کرناچاہیےکہ اوآئی سی کےلوگ پاکستان آرہےہیں، اوآئی سی کےلیے22مارچ سےسڑکیں بندہونگی،کوویڈ بھی ہے،مسلم ممالک سےوفود23مارچ کی پریڈمیں شرکت کریں گے، یہ لوگ 4دن پیچھےچلیں جائیں یا4دن آگےچلےجائیں، اگر اپوزیشن نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو ہم انہیں ہاتھ میں لے لیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایمرجنسی اورصدارتی نظام کا بڑاشورہے لیکن فی الحال کابینہ میں اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

وزیر داخلہ نے ملک میں ہونیوالی حالیہ دہشتگردی کی لہر کے حوالے سے کہا کہ افغان طالبان کی کامیابی کے بعد اکادکا گروپ کارروائی کررہےہیں، انارکلی میں دہشت گردی ہوئی ،اسلام آبادمیں 2دہشت گردےمارےگئے، لاہوردھماکےکےملزمان کی قدموں کی چاپ کےپیچھےچل رہےہیں،3ماہ میں دہشت گردی کی لہر35فیصد ہوگئی جوہمارےجذبےکوشکست نہیں دےسکتی، ہزاروں جانوں کی قربانی دےکردہشت گردوں کوشکست دی، پاک فوج اورقوم پہلےسے زیادہ جذبےسےزندہ ہے.

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 11جنوری کو دو گروپ اکٹھےہوئے اور بی این اے بنی، رات کو ہی وزارت داخلہ نے اداروں کو ہوشیار رہنے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نےگارنٹی دی کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، وہ دہشتگردی کے خلاف اہم کردار ادا کررہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سےبات میں افغان طالبان نےپل کا کردار ادا کیا، لیکن کالعدم ٹی ٹی پی نے سیز فائر کو توڑا۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی کی شرائط قبول نہیں، انہیں آئین پاکستان کو ماننا ہوگا بصورت دیگر وہ لڑے تو ہم بھی ان سے لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ داسو اور بھاشاڈیم کاراستہ روکنےکےلیےدہشت گردی کی گئی،داسوڈیم پردہشت گردی والوں تک پہنچ گئےہیں، ہم چین کی دوستی کوکسی مفادپرقربان نہیں کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کی زندگی کو عذاب بنادیا گیا ہے، سیکولر بھارت کب کا ختم ہوچکا، پاکستان کی ترقی بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔

Comments

- Advertisement -