منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 27 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 نومبر 2025): اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس میں 12 شہید اور 27 افراد زخمی ہوئے، دھماکے میں متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری

خودکش بمبار پیدل کچہری کے باہر پہنچا

ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل کچہری کے باہر پہنچا اور کچھ دیر تک گیٹ کے قریب بیٹھا رہا۔ کچہری کے اندر جانے والوں کی چیکنگ جاری تھی بظاہر حملہ آور اندر جانا چاہتا تھا۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ خودکش حملہ آور سکیورٹی چیکنگ کے باعث رک گیا، اس نے سڑک پر دھماکے سے خود کو اڑا لیا، دھماکے وقت 35 سے 40 افراد موقع پر موجود تھے۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی

خودکش دھماکے کے بعد وفاقی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، اس میں شہید 11 افراد کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ریسکیو اور دیگر ایمبولینسز سے زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، پمز شعبہ ایمرجنسی میں 24 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

مبینہ خودکش بمبار کا سر مل گیا

اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا کرنے والے مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی موقع پر پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خودکش دھماکے مقام پر پہنچ گئے جہاں ان کو آئی جی اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ آج 12 بج کر 39 منٹ پر خودکش دھماکا ہوا جس میں 12 لوگ شہید اور 27 زخمی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے زخمیوں کے فوری علاج ہدایت کی، خودکش حملہ آور کچہری کے اندر جانے کا پلان کر رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد نے اندر جانے کا موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا۔

لاہور ہائیکورٹ، ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی سخت

اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے بعد لاہور ہائیکورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں، حساس عمارتوں اور اہم شخصیات کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی، بازاروں، بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دی گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں